بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال بہتر ہے:ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں منعقد ہونے والے میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ جس میں بلوچستان اور آرمی کے ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلے میں آرمی کی ٹیم نے 4گول کرکے فتح حاصل کی -جبکہ سیکرٹری سپورٹس عمران گچکی اور ڈی جی اسپورٹس درا بلوچ و دیگر متعلقہ حکام نے وزیر داخلہ کا استقبال کی وزیر داخلہ میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے جہاں نوجوانوں کو اس طرح کے صحت مند مواقعے فراہم ہو گے تو وہ معاشرہ سماجی برائیوں سے پاک ہو گا مہمان خصوصی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ قومی کھیل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ 17سال کے بعد آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا بلوچستان میں اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال بہتر ہے اب کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان بھی آباد ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں تھی، جس کی وجہ سے اس نوعیت کے ٹورنا منٹ تاخیر کا شکار ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے بلوچستان میں امن و امان کی حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے