اپریل کے وسط تک سائنو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار مل جائے گی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپریل کے وسط تک کین سائنو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار مل جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کین سائنو کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں حاصل کی جاسکیں گی،کورونا ویکسین کی پاکستان میں ہی پیکنگ کی جائے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ خصوصی آلات کی خریداری اور عملے کی تربیت کی جارہی ہے۔ کین سائنو ویکسین کی پہلی کھیپ آج مل جائے گی۔ پاکستان نے کین سائنو ویکسین کے فیز تھری ٹرائل میں حصہ لیا تھا۔