افغانستان، ڈیوٹی پر مامور تین خواتین پولیو ورکرز قتل

کابل: افغانستان سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے، ڈیوٹی پر مامور تین خواتین پولیو ورکرز کو قتل کر دیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق پولیو مہم میں شامل 3 خواتین ورکرز کو صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا پہلا واقعہ صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا جہاں جلال آباد کے علاقے مجبور آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ اس کے ایک گھنٹے بعد پیش آیا اور جلال آباد کے علاقے لال قاسم آغا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواتین ورکرز کو قتل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے