نوکنڈی ٹر یفک حاد ثہ ایک شخص جاں بحق 15افراد زخمی

نوکنڈی:اورتفتان کے درمیان آر سی ڈی شاہراہ توزگی کے قریب ٹر یفک حاد ثہ ایک شخص جاں بحق 15افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نوکنڈی اورتفتان کے درمیان آر سی ڈی شاہراہ توزگی توزگی لانڈی کے قریب دو گا ڑیوں میں ٹکر کے نتیجے میں محمد امین نامی شخص جاں بحق جبکہ میر شہزاد ایجباڑی،محمد صدیق، فاروق،احسان اللہ،وحید احمد،گل نذر،محمد وحید،دو خواتین اور چھ بچے زخمی ہوگئے ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے