صدرعارف علوی بھی کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ سب کورونا متاثرین پر رحم فرمائے، ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی جب کہ دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں، برائے مہربانی محتاط رہیں۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان بھی 20 مارچ کو کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور اس سے 2 روز قبل ہی انہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے