تمبو، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

تمبو:تحصیل تمبو کے علاقے میں باپ نے غیرت کے نام پر کہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیٹی کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا پولیس کے مطابق تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ محمدامین میں ملزم صابر نے غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیٹی مسمات افروز بی بی کو قتل اور اس کے مبینہ آشناء محمداکبر کو زخمی کرکے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر خان کوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارائی خان کوٹ پولیس نے شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے