آج ملک بھر میں فرزندان اسلام شب برات عقیدت واحترام کیساتھ منائیں گے

لاہور: ملک بھر میں شب برات آج نہایت عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش ومغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات وبلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، طبی وبا سے صحت وعافیت، عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی مساجد میں بعد نماز مغرب کے بعد خصوصی نوافل ادا کئے جائیں گے۔ بعد نمازعشا عبادات الٰہی،توبہ واستغفا ر، شب بیداری ہوگی۔ مساجد میں علما کرام شب برات کے فضائل بیان کریں گےصلوٰة التسبیح، محافل ذکر ونعت، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گاادھر سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ پوری قوم اس رات ملک کی سالمیت، استحکام اور کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعائیں کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے