احتجاج کے باوجودصوبہ کے تمام ہسپتالوں میں سروسز جاری ہیں، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ:بلوچستان ایمپلائز اینڈورکرز گرینڈ الائنس کے زیراہتمام تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ ودیگر مطالبات کے حل کیلئے عبدالستار ایدھی چوک سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیاگیا دھرنے میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین نے شرکت کی ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کے باوجود عوامی مشکلات کے پیش نظر اوپی ڈی اور ایمرجنسی سروسز بحال رکھنے کااعلان کردیاگیاہے۔۔پیر کے روز بلوچستان ایمپلائز اینڈورکرز گرینڈ الائنس کے زیراہتمام تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ ودیگر مطالبات کے حل کیلئے عبدالستار ایدھی چوک سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیاگیا دھرنے میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر بلوچستان ایمپلائز اینڈورکرز گرینڈ الائنس کے صدر عبدالمالک کاکڑ نے کہاکہ اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملازمین کی چارٹر آف ڈیمانڈ کے ساتھ 25فیصد تنخواہ بڑھانے پر عمل کریں دیگر صوبوں کے حکومتوں نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر اقدامات کرتے ہوئے تنخواہ بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ صوبائی حکومت نے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا بلکہ ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں سرکاری ملازمین نے سول سیکرٹریٹ کے سامنے 4 گھنٹے سے دھرنا جاری ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی محکموں میں 25% تنخواہ میں اضافہ کیاجائے جب تک ملازمین کے مطالبہ نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رہے گامہنگائی بڑتی جاری ہے لیکن ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بھی ملازمین دھرنے میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سول سیکرٹری کے سامنے جاری میں دھرنے میں جیسے وقت گزرتا جارہا ہے ویسے ویسے ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اعلان کیاہے کہ مشکلات کے پیش نظر اوپی ڈی اور ایمرجنسی سروسز بحال رہیں گی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر احمد عباس کے مطابق وہ گرینڈ الائنس کی ریلی اور دھرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن موجودہ حالات اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام او۔پی۔ڈی اور ایمرجنسی سروسز بحال رہیں گی۔صدر ینگ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیز نہایت تندہی سے انجام دے رہے ہیں اور کسی بھی مشکل سے نمٹنے کے لیے تمام ینگ ڈاکٹرز ہمہ وقت تیار ہیں۔صدر ینگ ڈاکٹرز نے حکومت وقت پر زور دیا کہ وہ گرینڈ الائنس کے مطالبات پورے کرے اور ملازمین کو انکے حقوق فراہم کئے جائیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبہ کے تمام ہسپتالوں میں سروسز جاری ہیں اور عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔