مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے، حاجی علی مدد جتک
کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہاہے کہ جام کمال نے اپنے نام کی طرح آج کوئٹہ شہر کو بھی جام کردیاہے،مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے،ظالم حکمرانوں نے عوام کو شدید اذیت سے دوچارکیاہے،جب ملازمین اور اساتذہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرتے ہیں تو پھر بے حس حکمران تشدد پر اتر آتے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ حاجی میر علی مدد جتک نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کا ملازمین سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا حکومت بلوچستان کا ظلم واضع کرتا ہے مہنگائی نے تنخواہ دار طبقے سے نوالہ تک چھین لیا ہے حکمرانوں کو عوام کی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں بلوچستان کے ملازمین کے ساتھ صوبائی حکومت کا رویہ قابل قبول نہیں ظالم حکومت نے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کر دیا، جام کمال نے اپنے نام کی طرح آج کوئٹہ شہر کو بھی جام کردیاہے،مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے،ظالم حکمرانوں نے عوام کو شدید اذیت سے دوچارکیاہے،جب ملازمین اور اساتذہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرتے ہیں تو پھر بے حس حکمران تشدد پر اتر آتے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کااعلان کیاتھا۔