25فیصد کی عدم فراہمی کے خلاف پیرکو کوئٹہ کے ہاکی چوک پر دھرنا دیا جائے گا

کوئٹہ : بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرگرینڈالائنس کے کنوینئر عبدالمالک کاکڑ، حبیب الرحمن مردانزئی، داد محمد بلوچ،عبدالسلام زہری، سلام بلوچ اوردیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد کی عدم فراہمی کے خلاف پیر کو کوئٹہ کے ہاکی چوک پر دھرنا دیا جائے گا اگر حکومت نے ملازمین کی ریلیوں روکا تو ملازمین وہیں دھرنا دیں گے،دھرنے کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان بھر سے سرکاری ملازمین ریلیوں کی شکل میں کوئٹہ پہنچیں گے جہاں ہاکی چوک پر پرامن دھرنا دیا جائے گا اگر حکومت انتظامیہ اور حکومت نے دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والی ریلیوں کو روکنے کی کوشش کی تو ملازمین وہیں دھرنا دیکر شاہراہوں کوبند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین پڑھے لکھے لوگ ہیں اور پرامن دھرنا دے رہیں دھرنے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والے ملازمین کو ماسک اور سینی ٹائزر کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں سے ملازمین کی ریلیاں اتوار کو کوئٹہ پہنچانا شروع ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے