ہولی کا تہوار ہمارے معاشرے میں امن ، دوستی اور باہمی احترام کے جذبوں کو مضبوط بناتا ہے،بشری رند

کوئٹہ: پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند نے ہولی کے پرمسرت موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے. اپنے ایک پیغام میں محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار ہمارے معاشرے میں امن ، دوستی اور باہمی احترام کے جذبوں کو مضبوط بناتا ہے، بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری ہماری تہذیب وثقافت میں رچ بس گئی ہے اور آئین پاکستان کے تحت انہیں یکساں حقوق اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ دین اسلام بھی دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے اور ہمارے صوبے کی روایات میں بھی باہمی عزت واحترام کو ترجیح حاصل ہے، پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری’ رند نے کہا ہے کہ ہندو برادری ملک اور صوبے کی تعمیروترقی میں برابر کی حصہ دار ہے جو مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ان کا جذبہ حب الوطنی کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے، پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند نے ہندو برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خوشیوں میں اپنی برادری کے ان لوگوں کو بھی شامل کریں جو ان خوشیوں کو منانے کی استطاعت نہیں رکھتے اور اپنی عبادات میں ملک کی تعمیروترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے