ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے،میرضیاء لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے اوریہ رنگا رنگ تہوار زندگی کی خوشیوں اورجوش و جذبے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اورانہیں پاکستا ن میں مساوی حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان کے سماجی، معاشی اور سیاسی میدان میں ہندو برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بہت اہم کردار ادا کیا وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ رنگوں کا یہ تہوار جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کی نئی نوید لیکر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے