منگچر،زمینداروں کا جوہان کراس پرسڑک بلاک کر کے دھرنا ، ٹریفک متاثر
منگچر: کیسکوکے مظالم کے خلاف مجبورہوکراحتجاج کررہے ہیں آج ٹوکن ہڑتال ہوگی جلد زمیندارلائحہ عمل طے کرکے پھرپوراحتجاج کریں گے زمینداروں کونان شبینہ کامحتاج بنایاجارہا ہے ان خیالات کااظہار سردارزادہ حاجی میرنوراحمدلانگو، مفتی ابوبکر ودیگر نے مشترکہ ہنگامی اورپرہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جوہان کراس بازار کے مقام پر زمینداروں نے ایک گھنٹے کے لیے سڑ ک بلاک کرکے دھرنا دیا اس کے بعد پرامن طورپرمنتشرہوگئے اس موقع پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے سردارزادہ میرحاجی نوراحمدلانگو، مفتی ابوبکر، حاجی طارق محمدشہی ودیگر زمینداررہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے زیادہ ترآبادی کا گزربسر زراعت سے وابستہ ہے اور زراعت وزمینداری کاسوفیصد انحصاربجلی پر ہے اس وقت تمام فصلات باغات اورسبزیات کو اپنی کی اشد ضرورت ہے جن میں گندم ،پیاز،آلو،زیرہ، ودیگر فصلات اورباغات شامل ہےکو پانی نہیں ملی تو خشک ہوجائیں گے لیکن افسوس کے ساتھ کہناپڑتا ہے کہ زرعی صارفین کی بجلی کادورانیہ روزبروز گھٹایاجارہا ہے اب چھ گھنٹے سے گھٹاکر صرف 3 گھنٹہ کردیا گیا جو زمینداروں کےساتھ ظلم کے مترادف اورزمینداروں کسانوں کی معاشی قتل کی جارہی ہے پہلے 12 گھنٹے بجلی دی جارہی تھی جو کم کرکے 8 گھنٹہ پھر 6 گھنٹ اوراب صرف اورصرف 3 گھنٹہ ہوگئی ہے وہ بھی ناقص وولٹیج اورٹرپنگ کے ساتھ یہ کسان دشمن اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں آج ایک گھنٹے کے لیے قومی شاہراہ بلاک کردی جائے گی اورآئندہ کا لائحہ عمل ایک دودن میں طے کیا جائے گا پھر مجبورہوکر پہیہ جام ، شٹرڈاؤن ، دھرنا سمیت ہرقسم کی احتجاج شروع کریں گے اوراس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت اورکیسکو حکام پرہوگی ہم چیف کیسکو اورصوبائی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ زمیندار ،کسان دشمن اقدام 3 گھنٹہ روزانہ بجلی کافیصلہ واپس لیکر 6 سے 8 گھنٹہ بجلی فراہم کرنا شروع کیاجائے ورنہ غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال پرچلے جائیں گے اورکسانوں زمینداروں کی معاشی قتل اورانہیں نان شبینہ کامحتاج بنانے کی پالیسی کے خلاف پھرپورمزاحمت کریں گے اوراس حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر جوہان کراس بازار کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا پھر اسسٹنٹ کمشنر منگچر بہرام سلیم بلوچ سے مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی گئی