مصر میں رہائشی عمارت گرنے سے 18 افراد ہلاک، 20 زخمی
قاہرہ: مصر کے شہر ہیلیوپولس میں 10 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر ہیلیوپولس میں 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد شہری دفاع کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جب کہ اب بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
قاہرہ کے گورنر نے عمارت زمین بوس ہونے کی جگہ کا دورہ کیا اور فوری طور پر انجینیئرز پر مشتمل ٹیم بناتے ہوئے آس پاس کی عمارتوں کا معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب عمارت گرنے کی وجہ سے سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل مصر میں دو تیز رفتار مسافر بردار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 165 زخمی ہوگئے تھے۔