راتوں رات بننے والی پارٹیاں ریت کی دیوار ہیں جو کسی وقت بھی گر سکتی ہیں، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ راتوں رات بننے والی پارٹیاں ریت کی دیوار ہیں جو کسی وقت بھی گر سکتی ہیں ہمیں قومیت سے آگے بڑ کر ملکی سیاست کرنی چاہیے، پیپلز پارٹی کا پاکستان میں تین مرتبہ مینڈیٹ چوری کیاگیا،اس سلیکٹڈ وزیراعظم کے آنے سے عوام نان شبینہ کا محتاج ہوچکے ہیں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بلوچستان کے سالانہ 65ارب لیپس ہوتے ہیں،عمران خان کوروناوائرس سے بھی زیادہ خطرناک بیماری ہیں جس سے عوام کو چھٹکارا دلانا ضروری ہے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرصدر حاجی علی مدد جتک، صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹر میر سہراب مری، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شریف خان خلجی،ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی محمد قلندرانی،جنرل سیکرٹری ولی محمد وردگ،کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ،جنرل سیکرٹری سید اکبر شاہ، پیپلز یوتھ کے صدر ثناء اللہ جتک،پیپلز ایس ایف کے صدر اشفاق بلوچ، لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر،اقلیتی ونگ کے قائم مقام صدر چوہدری شان سلامت،صوبائی رہنماؤں ظفر اللہ پیرزادہ،ملک اکرم بنگلزئی،عبداللہ درانی اور دیگر نے اتوار کو پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام اشرف سرپرہ کی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میرریاض شاہوانی، سردار ثناء اللہ ابابکی، شہزادہ کاکڑ، حاجی انور مینگل ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر مشکل وقت میں ملک کو بچایا ہے ہمارے قائدین نے جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کئے پیپلز پارٹی کا قافلہ چل پڑاہے کوئٹہ کے عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو طعنے دینے والے خود ضیاء کی پیداوار ہیں ہمارے قائدین نے غریب عوام کے حقوق کے لیے جانوں کے قربانی دی اگر پیپلز پارٹی ڈیل کرتی تو ہمیں شہید نہیں کیا جاتا اگر ہم ڈیل کرتے تو بلوچستان میں ہماری حکومت ہوتی،ڈیل کرنے والے وہ ہیں جنہوں ے ملک چھوڑکر باہر ممالک میں پنا لی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ نے پہنچایا، ہم عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو نفرت کا خاتمہ چاہتی ہے برسراقتدار اآکر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کو کبھی نہیں بھولتی راتوں رات بننے والی پارٹیاں ریت کی دیوار ہیں جو کسی وقت بھی گر سکتے ہیں ہمیں قومیت سے آگے بڑ کر ملکی سیاست کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پاکستان میں تین مرتبہ مینڈیٹ چوری کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلیکٹڈ وزیراعظم کے آنے سے عوام نان شبینہ کا محتاج ہوچکے ہیں ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے انہوں نے کاہ کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بلوچستان کے سالانہ 65ارب لیپس ہوتے ہیں،کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبے پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوروناوائرس سے بھی زیادہ خطرناک بیماری ہیں جس سے عوام کو چھٹکارا دلاکر ہی دم لیں گے۔انہوں نے اشرف سرپرہ کو اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے