بلوچستان میں 11سال بعد مسٹر پاکستان کے مقابلے، 300 سے زائد باڈی بلڈرز شریک
کوئٹہ: بلوچستان میں 11سال بعد مسٹر پاکستان کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، تن سازی کے مقابلوں میں ملک کے 3سو سے زائد تن سازوں نے حصہ لے رہے ہیں۔
حکومت بلوچستان، سدرن کمانڈ اور تن سازی کے کلبز کے اشتراک سے کوئٹہ میں مسٹر پاکستان کے مقابلوں کا انعقاد آج سے کیا جا رہا ہے جس میں تن سازی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ملک بھر کے 380 سے زائد تن ساز کوئٹہ پہنچے جو تن سازی کامظاہرہ کرینگے۔
مقابلوں میں تن ساز مختلف پوز بناتے ہوئے اپنی جسمانی طاقت کی نمائش کریں گے۔ کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں سے آئے کھلاڑیوں نے بلوچستان میں مقابلوں کے انعقاد کو سراہا۔
مقابلوں کے انعقاد سے قبل منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوان کے صحت مند مستقبل کے لئے کوشاں ہے۔ ان مقابلوں میں مسٹر پاکستان کا تاج شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کے سر سجے گا۔