لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن پیرسے کوئٹہ میں سماعت شروع کریگا
کوئٹہ : لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن پیر سے کوئٹہ میں سماعت شروع کریگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن آج سے سول سیکرٹریٹ کے جمالی آڈیٹوریم میں کیسز کی سماعت کریگا سماعت کے پہلے روز 12لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے جبکہ سماعت 7اپریل تک جاری رہے گی اس دوران 64لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جائے گی۔