گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی کے زیر اہتمام سالانہ ہفتہ کھیل گولڈن ویک کا آغاز

سبی :گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی کے زیر اہتمام سالانہ ہفتہ کھیل گولڈن ویک کا آغاز ڈگری کے گراونڈ میں کیا گیا ہے سالانہ اسپورٹس ویک کے سلسلے میں پرنسپل کالج پروفیسر محسن انور نے کرکٹ گراونڈ میں شارٹ لگا کر کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح کیا اس موقع پر اسپورٹس انچارج ظفر گشکوری سمیت پروفیسرزکی بڑی تعداد موجود تھی موجود تھے کرکٹ کے مقابلوں میں پہلا میچ ایگل کرکٹ کلب (سیکنڈ ایئر) بمقبلہ شاہیں کرکٹ کلب (فرسٹ ایئر)کے مابین کھیلا گہا ہے ایگل کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 112رنز بنائے جس میں موسیٰ خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65رنز بنائے۔شاہین کلب نے مقررہ اورز میں 60رنز بنائے ایگل کرکٹ کلب (سیکنڈ ایئر) نے افتتاحی میچ 52رنز سے جیت لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے