رمضان سے قبل ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان

ملک بھر میں اشیائےخوردونوش کی قیمتو ں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے اور رمضان سے قبل ہی مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کردیا ہےکراچی میں ایک کلو چینی 105روپے اور مرغی کا گوشت 450 روپے کلو ہوگیا ہے جب کہ پکانے کا تیل 280 روپے لیٹر پر دستیاب ہے، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چینی ، مرغی، پھل اور سبزی کی بڑھتی قیمتو ں سے شہری پریشان ہیں وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ ہوا جب کہ فی کلو ٹماٹر کی قیمت بھی 35 روپے سے بڑھ کر 70 روپے ہوگئی، مرغی کے گوشت کی قیمت 380 روپے سے 410 روپے فی کلو تک پہنچ گئی گوجرانوالا میں بکرے کا گوشت 900 کے بجائے 1200 روپے کلو ہوگیا اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 25 روپے کا اضافہ ہوا ہےپشاورمیں پھل، سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہےکوئٹہ میں سوروپے کے اضافےکے بعد بکرے کا گوشت 1200روپے کلو اور مرغی کا گوشت 420 روپے کلو ہوگیاملتان میں ایک ہفتہ کےدوران چینی ، گھی ، پھلوں اورگوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،لاک ڈاؤن میں روزگار کے حصول کےلیے پریشان شہری کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں پر اضافہ ہونے پر بھی پریشان ہیں آٹا ، چینی ، پھل ، سبزی سمیت تمام اشیاء ضرورت قوت خرید سے باہر ہیں، شہری کہتے ہیں خریداری کرتے ہوئے دس بار سوچنا پڑتا ہےکہ کیا خریدیں کیا چھوڑ دیں جب کہ دکانداروں کا کہنا ہےکہ مہنگائی کی وجہ سپلائی میں کمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے