اپوزیشن وزیر اعظم کی بات مانتی تو آج ان کا مذاق نہ بنتا،فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی پیش کش کردی میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اپوزیشن وزیر اعظم کی بات مانتی تو آج ان کا مذاق نہ بنتا، ہم نے دو ڈھائی سال استعفیٰ استعفیٰ کھیل لیا آب آگے چلیں، الیکشن اصلاحات سے متعلق ن لیگ نے ہماری بات مانی ہوتی توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتاانہوں نے کہا کہ ن لیگ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن آج کل بچوں کو دی ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پرتوجہ ڈالنی چاہیےان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو کمزور سمجھ کر آپ نے ہمیشہ منہ کی کھائی، اپوزیشن کو اپنی سیاست پر نظر ثانی کی ضرورت ہےاپوزیشن کو پیش کش کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ استعفوں کی سیاست ختم ہوگئی اور اب اصلاحات کی سیاست ہوگی، آئیں انتخابی اصلاحات کی طرف بڑھیں ان کا کہنا تھاکہ پیر سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگرسیاسی جماعتوں سے الگ الگ رابطہ کریں گے، جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ حکومت کو کمزور سمجھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب مریم نواز سے ویسا ہی سلوک کرے گی جیسا دیگر ملزمان سے کرتی ہے۔