یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021 کا مقابلہ جمعہ کو کالج سٹیڈیم میں باچا اکیڈمی لورلائی اور ینگ باچاخان کلب لورالائی کے درمیان کھیلاگیا

لورالائی :یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021 کا مقابلہ جمعہ کو کالج سٹیڈیم میں باچا اکیڈمی لورلائی اور ینگ باچاخان کلب لورالائی کے درمیان کھیلاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) فیاض علی تھے دیگر مہمانوں میں فرزندصوبائی وزیر افضل خان اتمانخیل،چیف آفیسر لورالائی محمد علی زہری، ڈپٹی ڈایریکٹر سپورٹس ظفراللہ شاہ،چیف آ فسر لوکل گورنمنٹ کلیم اللہ،قبائلی رہنما صابر خان کدیزئی،انجمن تاجران کے یعقوب شاہ کاکڑ،اور دیگر سرکاری آفسران،پارٹی رہنماؤں،کھلاڑیوں اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پولیس اور لیویز ٹیمو ں کے درمیان رسی کشی کا سخت مقابلہ ہوا جسے پویس ٹیم نے جیت لیا،فٹ بال میچ ٹیموں کے درمیا ن برابر رہا جسے ٹاس کے ذریعے بادشاہ اکیڈمی نے جیت لیا۔ووشو کنگفو کے کھیلاڑیوں جس میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے نے ماسٹر قیصر کے سربراہی میں باکسنگ،تلواربازی جمناسٹک،لاٹھی بازی،فری فائنڈسیلف ڈیفنس اور دیگر دلچسپ کھیلوں کامظاہرہ کاکیا،آخر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی فیاض علی نے کہا کہ کھیل انسانی صحت کے لئے نہایت ضروری ہے صحت مند جسم ہی میں صحت مند دماغ ہوتاہے کھیلوں کے میدان آباد ہو ں تو ہسپتالوں پر رش کم ہوجائے گا انہوں نے آئندہ بھی اس طرح کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ووشو کنگفوکے ماسٹر قیصر کو نقد 10 ہزار روپے دئے جبکہ انجمن تاجران کے ضلعی صدر یعقوب شاہ کا کڑ نے بادشاہ اکیڈمی اور پولیس رسی کشی ٹیم کے لئے 5,5ہزار نقد دینے کا اعلان کیا اور چیف آفیسر محمد علی زہری نے بھی میچ ریفری کے لئے دس ہزار روپے نقددینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے