پی ڈی ایم مفادات کی جنگ لڑرہی ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
اسلام آباد : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیپلز پارٹی کے رہنماءسید یوسف رضا گیلانی کی ایوان بالا میں بطور قائد حزب اختلاف حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مفادات کی جنگ لڑرہی ہے، ایک ہی وقت میں اقتدار اور حزب اختلاف کا حصول چاہتی ہے جو کسی بھی صورت ممکن نہیں اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی ایوان بالا میں حزب اختلاف کےلئے پیپلز پارٹی کا بہتر چناﺅ ہے اور سید یوسف رضا گیلانی بہتر انداز میں عوام کی نمائندگی کرسکتے ہیں ایوان میں بالا میں سید یوسف رضا گیلانی کی بطور قائد حزب اختلاف حمایت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن قائد حزب اختلاف کے عہدے کا حق پیپلز پارٹی کا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی جمہوری انداز میں عوامی مسائل اجاگر کررہی ہے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوامی مسائل نہیں اقتدار کے حصول کےلئے جنگ لڑ رہی ہے سینیٹ انتخابات اور چیئرمین سینیٹ کے بعد اب قائد حزب اختلاف کے انتخاب میں بھی پی ڈی ایم کو ناکامی کا سامنا رہے گا انھوںنے کہا کہ اقتدار اور حزب اختلاف ایک ہی وقت میں ممکن نہیں گزشتہ کہیں دہائیوں سے اقتدار اور حزب اختلاف کا مزہ لینے والوں کو موجود حکومت ہضم نہیں ہورہے اور ایوان سے باہر بیٹھ کر حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو آئندہ انتخابات کا انتظار کرنا چایئے۔