سول ہسپتال کو ئٹہ میں 60سال سے زائد 160افراد کو کرونا ویکسین دی گئی
کو ئٹہ :سول ہسپتال کو ئٹہ میں دس دنوں میں 60سال سے زائد 160افراد کو کرونا ویکسین دی گئی جن میں 4خواتین بھی شامل ہیں جمعہ کو جن 4خواتین کو ویکسین دی گئی ان کی عمریں 60سال سے 90سال کے درمیان ہیں۔میڈیا کے نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے ان خواتین کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے لو گ گھروں کی برکت ہوا کر تے ہیں انہیں زیا دہ رش والی جگہوں پر جا نے سے گریز کر نا چا ہیئے تا کہ وہ کرونا سے محفوظ رہ سکیں۔اس حوالے سے وارڈ کی تزئین و آرائش کی گئی ہیں۔ دوسری جا نب سول ہسپتال کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کو ئی صداقت نہیں کہ سول ہسپتال اور بو لا ن میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی)ہسپتا لوں میں کرونا وارڈز بند کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہما ری پہلی ترجیح مریضوں کیلئے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال ہے اس کے بعد شیخ زید ہسپتال ہے اگر مریضوں کی تعداد بڑھ جا ئے تو پھر انہیں بی ایم سی ہسپتال اور سول ہسپتال میں مریضوں کو رکھا جا تا ہے۔