حکومتی اقدامات کی تشہیری مہم کیلئے 1 ارب روپے کی منظوری
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حکومتی اقدامات کی تشہیری مہم کیلئے 1 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا۔ فنڈز کی منظوری وزارت اطلاعات کی درخواست پر دی گئی۔ تشہیری مہم کیلئے فنڈز تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں خرچ ہوں گے۔