کورونا ریلوے کا مسافروں کی بکنگ میں کمی کا فیصلہ
ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان ریلویز نے اہم فیصلہ کیا ہےریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر مسافر ٹرینیں سو کے بجائے ستر فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی ریلوے حکام کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ ریلوے نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام مسافر ٹرینوں میں 70 فیصد سے زیادہ بکنگ نہ کی جائےوزارت ریلوے کے احکامات کے مطابق تمام مسافر ٹرینیں 100 فیصد کی بجائے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی ریلوے منسٹری کی جانب سے یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائےخیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 اموات اور 3 ہزار 946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 28 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہو گئی ہےملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہے۔ 5 لاکھ 88 ہزار 975 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔