پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کر گئیں
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر اور ڈرامہ آرٹسٹ کنول نصیر انتقال کر گئیں خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ کنول نصیر علالت کے باعث گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے بھی کنول نصیر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہےکنول نصیر ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ موہنی حمید کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوش دامن تھیں۔