مریم کی نیب پیشی پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم کی نیب پیشی پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتاوزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، جبکہ مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران پیش آنے والی ممکنہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیاوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، رول آف لاء کو ہر صورت برقرار رکھنا ہو گا، جس ملک میں قانون کی حکمرانی آور آئین کی بالادستی نہ ہو وہ کیسے آگے بڑھ سکتا ہے، اس ملک میں جنگل کا قانون نہیں ہو سکتاوزیراعظم اور شرکاء نے رائے دی کہ ادارے بلائیں تو جلوس لے کر جانا نا قابل قبول ہے، انفرادی طور پر قانون کا احترام سب پر لازم ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔