بلوچستان کے مختلف اضلاع میں محکمہ تعلیم،یونیسیف کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم جاری

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں محکمہ تعلیم اور یونیسیف کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم جاری ہے۔ اس حوالے سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان آ گاہی سے متعلق ریلیوں اور مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آ گاہی مہم میں محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ سمیت سول انتظامیہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لی رہی ہے سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن شیر خان بازئی نے گزشتہ روز داخلہ مہم کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرن تحصیل نانا صاحب میں داخلہ مہم کے حوالے سے دورہ کیا اور ریلی میں بھی شریک ہوئے آ گاہی مہم کا مقصد کورونا وائرس کے باعث سال 2020 میں ہونے والی تعلیمی نقصانات کے ازالے کے ساتھ ان بچوں کو سکولوں میں داخلہ دلوانا ہے جو پچھلے سال اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکے تھے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان اور یو نیسیف نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر بچوں کو سکول میں داخلہ دلوائیں تاکہ بچے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور سال 2020 میں ہونے والے تعلیمی نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے