نوشکی، نامعلوم افرا دکی فائرنگ سے سابق نائب ناظم زخمی

نوشکی : بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم افرا دکی فائرنگ سے سابق نائب ناظم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سابق تحصیل نائب ناظم عبدالستار ساسولی اسٹیشن کے مقام پر بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے عبدالستار ساسولی زخمی ہوگئے جسے فوری طو رپر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردگیا ہے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق عبدالستار ساسولی کو پاؤں پر گولی لگی، پولیس نے نامعلوم افراد کے گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے