بلوچستان میں انویسٹرز کو تمام سہولیات مہیا کریں گے، جام کمال خان

کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری معدنیات، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری اطلاعات ودیگر متعلقہ حکام ودیگر شریک تھے۔اجلاس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو حب سالٹ کمپنی کی جانب سے سولر سالٹ منصوبے سے متعلق بریفنگ دی،دنیا میں اس وقت 330 ملین ٹن نمک کی ڈیمانڈ ہے میکسیکو اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ نمک پرڈیوس کر رہا ہے بلوچستان کے علاقے ھور کلمت کوسٹ پر بڑے پیمانے پر سولر سالٹ پروڈیوس کیا جا سکتا ہے یہاں اعلی کوالٹی کا نمک پرڈیوس کیا جا سکتا ہے نمک انڈسٹری کے قیام سے 15سو سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ھور کلمت میں 18 ملین ٹن سالانہ نمک پروڈیوس کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ ابتدائی طور پر یہاں پر 1سے 2 ملین ٹن نمک پرڈیوس کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ بڑے پیمانے پر فلیٹ لینڈ موجود ہے جو نمک کی پیداوار کے لئے آئیڈیل ہے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے دو کمپنیوں کا قیام عمل لایا گیا ہے کوسٹل ایریاز کو ڈیولپ کرنے کے لیے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں سالٹ انڈسٹری کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی بلوچستان میں انویسٹرز کو تمام سہولیات مہیا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے