بلاول بھٹو زرداری سے کوئی اختلاف نہیں،مریم نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو سے اختلافات کی تردید کردی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کی طلبی پر مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جو انتقام پر مبنی ہے اور پہلےکہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا، انتقام سہہ کر برداشت کرکے ان کو ایکسپوز کیا ہےانہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کویہ موقع نہیں دیاجائےگاکہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کوبچائے، اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھاکہ ان کے انتقام کوروکنا ہے اور مقابلہ کرناہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور تعلقات کو نبھاناجانتی ہوں مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، اس میں اورکسی کا عمل دخل نہیں، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کرےگی ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، پیپلزپارٹی کی اپنی اور (ن) لیگ کی اپنی حکمت عملی ہے، مشترکہ مقاصد کے لیے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی اس میں کسی اورکا عمل دخل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے