باڑ کی تنصیب کے عمل کو تیز کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد بارڈر باڑ مکمل ہونے سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔باڈر پر باڑ کی تنصیب دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے باڑ کی تنصیب کے عمل کو تیز کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں،منصوبہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ناگزیر ہے منصوبہ پر عملدرآمد دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے۔ان خیالا ت کااظہار زیرصدارت،آج بروزبدھ کے روزپاک افغان بارڈر باڑ سے متعلق ساتھویں میٹنگ محکمہ داخلہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی اجلاس میں باڈرپر باڑتنصیب کرنے سے متعلق 8 منقسم گاؤں، پر گزشتہ فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر چمن، کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹس، نے افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے منصوبے پر عمل درآمد کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں سدرن کمانڈ سے بریگیڈ واجد، ڈی جی لیویز مجیب الرحمٰن قمبرانی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ قادر بخش پرکانی،کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹس کرنل راشد، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ جاوید مینگل،اور صوبائی محکموں کے انتظامی و متعلقہ ڈویڑنل انتظامیہ، کے علاوہ دیگر صوبائی اداروں کے عسکری و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ حکام نے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل زیر غور لائے جائینگے۔اجلاس کے شرکاء نے مذکورہ منصوبے پر کمپینسیشن ریٹ کے لئے مختلف تجویز، اب تک کی گئی پیش رفت و دیگر مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ سے متعلق اقدامات کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔باڈر باڑ کی تکمیل ملکی مفادات میں ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس حوالے سے درپیش مسائل کا حل عملی اقدامات سے یقینی بنایا جاسکے گا۔