اپوزیشن اتحاد میں تھوڑ پیداکرنے کی کوشش ناکام ہوگی،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جمہوریت کی استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے سے ناآشنا نہیں، جمہوریت دشمن قوتیں پی ڈی ایم سے خوفزدہ ہیں منفی پروپیگنڈے کرکے اپوزیشن اتحاد میں توڑ پیداکرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ بدرالعلوم تحصیل برامچہ ضلع چاغی کے سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام ضلع چاغی کے ضلعی امیر مولانا نجیب اللہ ضلعی جنرل سیکرٹری سردار نجیب سنجرانی مولانا محمد صدیق صدیقی اور دیگر علمائے کرام اور قبائلی رہنماؤ ں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم مقاصد حاصل کرکے ہی رہیں گے اختلاف رائے جمہوریت کی زینت ہوتی ہے اس کا مقصد توڑاور انتشار ہرگز نہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سنجیدہ ہیں پی ڈی ایم اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے وہ بڑے پن کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولے سمیت کچھ لوگوں کے اعصاب پر مولانا فضل الرحمن سوار ہیں وہ بے چارے نیند میں بھی وہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے سے ناآشنا نہیں، جمہوریت دشمن قوتیں پی ڈی ایم سے خوفزدہ ہیں منفی پروپیگنڈے کرکے اپوزیشن اتحاد میں تھوڑ پیداکرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے