‏صوبائی حکومتیں اپنے صحت کے منصوبوں پرکام تیزکریں،اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏صحت کے مختلف منصوبوں کیلئے دستیاب فنڈزکا مکمل استعمال یقینی بنایا جائے، ‏صوبائی حکومتیں اپنے صحت کے منصوبوں پرکام تیزکریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پی ایس ڈی پی 21۔2020 کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ‏تیزی سے مکمل کئے جانےوالے ترقیاتی منصوبوں کو اضافی فنڈزجاری کردیئے جائیں، ‏اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وزارتیں اپنے ترقیاتی فنڈز کا مکمل استعمال کریں,‏صوبائی محکموں کو کورونا پروگرام کیلئے فنڈزمنتقل کرنا چاہئے۔

وزیر کو پلاننگ کمیشن کے ذریعہ کئے گئے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حالیہ وسط سال جائزے کے نتائج کے بارے میں بتایا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، اور دیگر سینئرز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام وزارتوں / ڈویژنوں کے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ذریعہ ان کی ترقیاتی رپورٹوں اور مالی سال کے بقیہ کاموں کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے