ہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کیا گیا تو موجودہ حکمران جیل میں ہونگے،مولانا حافظ حمداللہ

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کیا گیا تو موجودہ حکمران جیل میں ہونگے، جھوٹ بہتان اور وعدہ خلافی میں موجودہ حکومت کی ثانی مشرق میں ہے نہ مغرب میں، اقتدار بچا نے موجودہ حکومت جو بچگانہ حرکتیں کر رہی ہیں اسے دیکھ کر مسٹر بین بھی شرماجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹنڈو غلام علی سندھ میں جمعیت علمااسلام کے زیر اہتمام منعقدہ شان مصطفی و عظمت صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانفرنس سے جمعیت علمااسلام صوبہ سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا علامہ راشد محمود سومرو مفتی حبیب اللہ مولانا علی محمد پٹھان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و پی ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کیا گیا تو موجودہ حکمران جیل میں ہونگے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں لوٹے لٹیروں اور نشئیوں کے لئے سزا مقرر تھی اقتدار نہیں، جھوٹ بہتان اور وعدہ خلافی میں موجودہ حکومت کی ثانی مشرق میں ہے نہ مغرب میں انہوں نے کہا کہ اقتدار کی بچا ؤکے لئے جو بچگانہ حرکتیں موجودہ حکومت کر رہی ہیں اسے دیکھ کر مسٹر بین بھی شرماجائے۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ تقسیم در تقسیم کی وجہ سے امت مسلمہ زوال اور مشکلات کا شکار ہیں مسلمانوں کی صفوں میں نفاق پیدا کرنے کے لیے عالم کفر نے قومیت علاقائیت فرقہ واریت اور دیگر بدبودار تفرقات کو جنم دیا وحدت امت کی بجائے تفرقات میں تقسیم کا فارمولہ دشمن کی تقویت کا باعث بنے گی انہوں نے کہا کہ علما امت کی وحدت کے لئے صف اول کا کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے