صوبے کے معاشی اور تعلیمی حالات امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ، ثناء بلوچ
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ صوبے کے معاشی اور تعلیمی حالات امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے 18لاکھ سے 25لاکھ بچے سکولز سے باہر ہیں اور اساتذہ بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہیں ، بی این پی اسمبلی کے فلور پر ان کے لئے بھر پور آواز اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جونیئر و سینئر اساتذہ ،گلوبل پارٹنر شپ ٹیچرز ایسوسی ایشن اور سی اینڈ ڈبلیو سے نکالے گئے ملازمین کے احتجاجی کیمپوں میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرا راکین اسمبلی اختر حسین لانگو ، یونس عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ثناء بلوچ نے کہا کہ انہوں نے خواتین اساتذہ ، جونیئر و سینئر اساتذہ اور سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین کے حق کے لئے اسمبلی میں بھر وپر آواز اٹھائی ۔ احکومت نے یقین دہانی کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھایا جس پر ان کا حتجاج جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کا احتجاج ضرور رنگ لائے گی ہم ان کے ساتھ ہیں ۔