صوبائی وزیر داخلہ نے چمن دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی
کوئٹہ :وزیر داخلہ نے چمن دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی، بلوچستان حکومت کے وزیر داخلہ ضیا لانگو نے سیکورٹی حکام سے چمن میں ہونے والے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی، ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ ضیا لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چمن دھماکے میں ملوث لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جبکہ مقتولین کو انصاف ضرور فراہم کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آج بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز ایڈکوارٹر کے قریب پولیس پر دھماکے اب تک 3افراد جاں بحق جبکہ 13سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی افراد کی حالت تشوشناک بتائی جا رہی ہے