موٹروے زیادتی کیس : عابد ملہی اور شفقت کو ڈیتھ سیل میں منتقل کردیا گیا
لاہور: موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرموں کو ڈیتھ سیل میں منتقل کردیا گیا۔
موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی مجرم عابد ملہی اور شفقت کو کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں دونوں کو دی جانے والی سزاؤں پر عملدرآمد ہوگا۔
موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرم کیمپ جیل فیروزپور روڈ میں بند تھے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ہفتے کو موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں دونوں مجرموں کو موت اور عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی۔