پاک فضائیہ ظہیر احمد بابرکی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی، آرمی چیف
راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نئے ایئر چیف مارشل کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے ظہیر احمد بابر کو کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ آپ کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی۔