گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری

کوئٹہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کی جانب سے حکومت کو پیش کئے جانے والے 21نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد نہ ہونے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری رہی۔ اتوار کو غلام رضا ملغانی،شکیل کاکڑ اورسید محمدمروف نے علامتی بھوک ہڑتال میں حصہ لیا ریٹائرڈ اساتذہ رہنما عبدالغفار کدیزئی اوردیگر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اوراساتذہ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر گورنمنٹ ٹیچر ز ایسوسی ایشن آئینی ضلع کوئٹہ کے صدرعزیز آغا نے کہا کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان صوبے کے ہزاروں مردو خواتین اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے جو کہ طلباء واساتذہ کے حقوق کے لئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے گزشتہ سال اکتوبر میں صوبائی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں حکومت بلوچستان کو اساتذہ و تعلیمی اداروں کے مسائل پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا اس سلسلے میں کئی مرتبہ محکمہ تعلیم کے افسران اوراعلیٰ حکام کو تحریری طورپر مسائل سے آگاہ کیا گیا لیکن مسائل کے حل اور مطالبات کی منظوری کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے