وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری

کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران زیارت میں 19جبکہ کوئٹہ سٹی میں 6ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی، بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے شمالی و وسطی علاقوں میں اندھی،تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں 19،کوئٹہ سٹی میں 06، کوئٹہ سمنگلی میں 01،لورالائی میں 06،قلات میں 05، خضدار، ژوب، مسلم باغ میں 04،مستونگ، پشین میں 03، سبی میں 01 ملی جبکہ دالبندین اور بارکھان میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آج پیر کو بھی شمالی بلوچستان کوئٹہ،ژوب،زیارت،چمن، قلعہ سیف اللہ،سبی، بارکھان، قلات، خضدار میں اندھی تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری بھی ہوسکتی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے بعد موسم میں خنکی پیدا ہو گئی ہے دوسری جانب بار ش کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور نکاسی آب کے مسائل نے سر اٹھانا شروع کر دیا وادی کوئٹہ میں بارش کے بعد شہر کے مختلف علا قوں میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا بار ش کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں کچرا اور بارش کا پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر میں صفائی کا عملہ غائب رہادوسری جانب بار ش کے بعد کوئٹہ کے شہر کے چا ر ایئرپورٹ فیڈ ر، دارم فیڈر، تکتو او ر کلی عمر فیڈرز ٹرپ کر گئے جسکی وجہ بیشتر علا قوں کو بجلی کی فرا ہمی معطل رہی بجلی کی فر ا ہمی معطل ہونے سے علا قہ مکینوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سا منا کرنا پڑا شہریوں نے مطا لبہ کیا کہ بارش کے بعد بجلی کی بند ش معمول بن گئی ہے کیسکو حکام نوٹس لیں اور صارفین کو مشکل سے نجات دلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے