نیک خواہشات پر سب کا مشکور ہوں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بیماری سے جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میں پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کے بعد میری اور خاتون اول کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر ان کی ایک حالیہ تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک صوفے پر بیٹھے اپنے گھر کے لان کا نظارہ کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں وزیراعظم سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہیں اور صحتمند نظر آ رہے ہیں۔

عوام کیساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ میں دعائیں کرنے اور نیک تمناؤں کے اظہار پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا وبائی مرض کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا تھا، اس کے بعد دونوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے وبائی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پوری قوم تشویش میں مبتلا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔ قوم کی اسی پریشانی کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے حالیہ تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے