معصوم بچوں کے قاتل کی گرفتاری کا پہلا مرحلہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، میر ضیاء اللہ
کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں 3معصوم بچوں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پراطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو دنیا میں واپس تو نہیں لا سکتے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ معصوم بچوں کے قاتل کی گرفتاری اس واقعے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ ان درندوں کو چوک پر لٹکا دیا جائے لیکن ہم سب قانون کے تابع ہیں بہترین انتظامات پر متعلقہ پولیس آفیسران کے عملے کو تعریفی اسناد بھی دی جائے گئی میں بچوں کے والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔