سلیکٹڈ حکمرانوںنے عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج کرکے رکھ د یا،علی مدد جتک

کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا کر رکھ دی ہے،سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاریوں کی پاکستان پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سلیکٹڈ اورنا اہل حکمرانوں نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے ملک میں مہنگائی کے نہ ختم ہونے والے طوفان نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج کرکے رکھ د یا اشیاء خوردوخوش، بجلی،گیس اوردیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی سو گنا غریب اور ملازمت پیشہ افراد کے ساتھ سنگین مذاق ہے نا اہل حکمران موجودہ مہنگائی کا ذمہ دار بھی سابق حکمرانوں کو ٹھہرا کر بری الذمہ ہونے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کس نے کی ہےحاجی علی مدد جتک نے حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاریاں کر رہی ہے جس سے عوام کو 934ارب روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 5.65روپے فی یونٹ کی منظوری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا شروع دن سے یہ موقف رہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ اور نااہل ملک کو آئی ایم ایف اور غیر ملکی اداورں کے پاس گروی رکھنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں آج ہمارا یہ موقف سچ ثابت ہورہا ہے یہ نااہل حکمران ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے