قلات اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش، خشک سالی کا زور ٹوٹ گیا

قلات : شہر و گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش، خشک سالی کا زور ٹوٹ گیا، عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، کئی عرصے بعد باران رحمت سے زمیندار طبقہ و دیگر کا اللہ تعالی کی بارگاہ میں شکر ادا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی قلات شہر، گرانی، ہربوئی نیچارہ امیری کھڈی کپوتو نیمرغ اسکلکو شیخڑی سرخین سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کئی ہلکی تو کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جسکے بعد موسم خوشگوار جبکہ خشک سالی کا زور ٹوٹ گیا اور زمیندار طبقہ سمیت دیگر عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے