نریندری مودی کا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہےوزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہےبھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاخیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔