صوبےکےدوردرازعلاقوں میں سولرگیزرفراہم کرنےکا منصوبہ انقلابی ثابت ہوگا ،جام کمال خان

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے کے دوردراز علاقوں میں سولر گیزر فراہم کرنے کا منصوبہ انقلابی ثابت ہوگا جس سے گیس بل اور لکڑی دونوں کی بچت ہوگی یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دوردراز سرد علاقوں میں سولر گیزر فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے یہ منصوبہ بلوچستان میں اپنی نوعیت کا انقلاب لائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں لوگ لکڑی خرید کر حرارت حاصل کرتے ہیں اس منصوبے سے انکی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی آئیگی اور ساتھ ہی گیس اور لکڑی خریدنے کے اخراجات میں بھی بچت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے