عمران خان استعفیٰ دیں یونیورسٹی آف مالاکنڈ مسلم لیگ ن کا منصوبہ ہے : احسن اقبال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہم نے چوری کی ہے توثابت کریں۔ عمران خان مان جائیں آپ نےعوام سے غلط بیانی کی۔ عمران خان مان جائیں آپ کے پاس ٹیم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور گھرجائیں۔ یونیورسٹی آف مالاکنڈ مسلم لیگ ن کا منصوبہ ہے۔
عمران خان پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کررہے ہیں۔ حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی دفتربنانے جارہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نیب کے سامنے پیش ہوسکتا ہے تو گورنراسٹیٹ بینک کیوں نہیں؟ عمران خان دنیا کے سامنے شفافیت کے مبلغ بنے ہوئے ہیں۔ ایسا ہے تو کیوں اکبرایس بابرسے خوفزدہ ہیں؟
ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ جس دن آپ کے حقائق کا لوگوں کوپتہ چلے گا ملک سے بھاگ جائیں گے۔ حکومت نے کیوں نہیں کہا کہ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے پیسے فراہم کیے۔ پاکستان واحد ملک ہے جو صرف عطیات پر کورونا ویکسین لے رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ایک ڈالرکی بھی کورونا ویکسین نہیں خریدی۔ آج جتنی بھی ویکسین لگ رہی ہے یہ برادر ملک چین کا عطیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق نہیں چلایا جارہا ہے۔ نیب قانون سے مسئلہ نہیں ،ہم نے بھگت لیا اب عمران خان کی باری ہے۔ شفاف انتخابات کراکر 2018 میں جوغلطی ہوئی اس کا ازالہ کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے