سریاب روڈ توسیعی منصوبے میں آنے والے دُکانداروں کومناسب ریٹ پر معا وضہ کی ادائیگی کی جائے گی :میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت کوئٹہ سریاب روڈ توسیع کے حوالے سے جمعہ کو محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں سریاب روڈ دکان مالکان کے ساتھ مذاکرات کئے گئے۔ جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط،متعلقہ سیکرٹریز احکام اور مالکان نے شریک تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے سریاب روڈ متاثرین مالکان کے تمام جائز مطالبات کے حل کرانے کی یقین دھانی کرائی اس مو قع پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کو ئٹہ سریاب روڈ توسیعی پراجیکٹ عظیم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں بہتری،مقامی کاروبار کو فروغ اور روزگار کیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے اور سریاب کے عوام کیلئے حکومت کی جانب سے تو سیعی منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہاکہ سریاب روڈ توسیعی منصوبے میں آنے والے دُکانداروں کومناسب ریٹ پر معا وضہ کی ادائیگی کی جائے گی اور سرکاری ریٹ کے مطابق تمام فریقین کے تحفظات دور کرکے پر اجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیزی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان کے احکامات کی روشنی میں دُکانداروں کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا اس سلسلے میں کسی کے ساتھ ناانصافی اورکسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چند عنا صر کی جانب سے اس مسئلہ کو سیاسی ایشو بنانا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اہم پراجیکٹ میں کام میں تا خیر ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات پیش آئیگی انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ روڈ پر اجیکٹ کی تکمیل سے جہاں ٹریفک کے مسائل حل ہونگے وہاں معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملنے کے ساتھ ساتھ کاروبار ی افراد کیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے۔لہذا عوامی مفاد کیلئے اہم منصوبہ پرسیاست سے گر یز کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبو ں پر سنجید گی سے اقدام اُٹھا رہی ہے۔انہوں نے سریاب توسیعی پراجیکٹ روڈ کے دُکا ندار ومالکان کو بھرپور تعاون کی یقینی دھانی کرائی بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر حکام نے سریاب روڈ توسیعی منصوبہ کی متعلقہ جگہ کا بھی معائنہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے