بلوچستان کی عوام میں ہر طرف محرومی اور مایوسی ہے :مصطفیٰ کمال
کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پینےکاپانی نہیں،اسپتالوں میں ڈاکٹرزنہیں، بھارت بلوچستان میں کلبھوشن جیسے ایجنٹ اس لیے بھیجتا ہے یہاں محرومیاں زیادہ ہیں، ان محرومیوں کو دور کر دیا گیا تو بھارت سازشیں نہیں کر پائے گا۔
سید مصطفیٰ کمال نے یہ باتہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام میں ہر طرف محرومی اور مایوسی ہے۔ ہر پارٹی آ کر وعدے کرتی ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ یہاں کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ بلوچستان میں 18لاکھ بچےاسکول جانےسےمحروم ہیں،
عوام اپنے حقوق کے رکھوالوں کو منتخب کرا کر اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں لیکن یہاں ایک رات میں منتخب نمائندے اپنی وفاداریاں تبدیل کر دیتے ہیں۔ پسماندہ عوام ان جاگیرداروں اور وڈیروں کے سامنے مجبور ہے۔ ان کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق دینے کا واحد ذریعہ مقامی حکومتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ سڑکوں، تعلیم، ہسپتالوں اور کالجز کا اختیار مقامی شخص کے پاس ہونا چاہیے۔
مصطفیٰ کمال نے وعدہ کیا کہ پاک سرزمین پارٹی ہر گلی، پہاڑ اور محلے میں اختیار پہنچائے گی۔ بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے۔